شعیب ملک کی قومی ٹیم کی نمائندگی میں عدم دلچسپی

 شعیب ملک کی قومی ٹیم کی نمائندگی میں عدم دلچسپی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ۔۔۔

 پاکستان کیلئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوا، میں موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں،اب پاکستان کی طرف سے دوبارہ کھیلنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے میں نے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی، صرف ٹی20 طرز میں ایسا ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں یا تھا تاہم اب ریٹائر ہوا تو کوئی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔فی الحال مجھے لیگز سمیت جہاں پر بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور کھیلتا اور لطف اندوز ہوتا ہوں، میری پریکٹس یا ٹریننگ سیشنز ایک پروفیشنل ایتھلیٹ کے جیسے ہی ہوتے ہیں۔ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی ضرور خدمات پیش کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں