شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا،شاہینز کے ٹورسے باہر

شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا،شاہینز کے ٹورسے باہر

ڈارون (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان شاہینز اوربنگلہ دیش اے کے درمیان دوسراچارروزہ میچ آج سے شروع ہوگاجبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوکر پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹور میچ سے باہر ہوگئے ۔

پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل شاہنواز دھانی کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ بنگلادیش اے کیخلاف پہلے 4 روزہ میچ میں 4 وکٹیں لینے والے 25 سالہ شاہنواز دھانی فوری طور پر پاکستان واپس آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں