آفریدی نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ بورڈ کو قرار دیدیا

 آفریدی نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ بورڈ کو قرار دیدیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا۔

مقامی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پے در پے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑرہا ہے ، ایک سسٹم کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے ۔ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے ، کہیں بھی چیزیں ایسے نہیں چلتیں۔ تمام سینئر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایک منصوبہ بنانا چاہیے ، ہر سال نیا نظام بناکر کیسے توقع کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں