پیرس اولمپکس:ٹیبل ٹینس مقابلے کل سے شروع ، ڈرا کا اعلان

پیرس اولمپکس:ٹیبل ٹینس مقابلے  کل سے شروع ، ڈرا کا اعلان

پیرس (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مقابلے کل سے شروع ہونگے ۔ ٹیبل ٹینس مقابلے پیرس ایرینا 4 میں کھیلے جائیں گے ۔۔۔

جس کی کی قرعہ اندازی کی تقریب جنوبی پیرس ایرینا میں ہوئی،جس کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ون چین کے وانگ چوکین کو پہلے ہاف میں برازیل کے ہیوگو کالڈرانو اور جرمنی کے کیو ڈانگ کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، ویمنز سنگلز مقابلوں میں چین کی ہی ٹیبل ٹینس سٹار سن ینگشا کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ان کا ممکنہ طور پر فائنل میں پہنچنے کے لیے جاپان کی حنا حیاتا اور پورٹو ریکو کی ایڈریانا ڈیاز سے مقابلہ ہو سکتا ہے ، ٹیبل ٹینس کے مقابلے 10 اگست کو اختتام پذیر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں