ٹیسٹ رینکنگ ، جو روٹ نمبر ون بیٹر، بابرکی تیسری پوزیشن

 ٹیسٹ رینکنگ ، جو روٹ نمبر ون بیٹر، بابرکی تیسری پوزیشن

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے پلیئرز کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، انگلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے ، بابر اعظم نے بھی ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔۔

یہ 9واں موقع ہے جب جوروٹ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور بھارتی کپتان روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر آئے ہیں۔ ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل رانڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں