کے ٹو پر جاں بحق پورٹر حسن شگری کی میت ایڈوانس بیس کیمپ پہنچادی گئی

کے ٹو پر جاں بحق پورٹر حسن شگری کی  میت ایڈوانس بیس کیمپ پہنچادی گئی

سکردو(سپورٹس ڈیسک )دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر گزشتہ سال جاں بحق ہونیوالے پورٹر حسن شگری کی میت ایڈوانس بیس کیمپ پہنچا دی گئی۔۔

جہاں سے ان کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پورٹر حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے ۔ حسن شگری کا جسد خاکی 8200 میٹر پر بوٹل نیک پر برف میں دبا ہوا تھا۔ میت لانے والی ٹیم میں دلاور سدپارا، اکبر حسین سدپارا، ذاکر حسین، مراد سدپارا اور علی محمد سدپارہ شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں