حریف ٹیم کی جاسوسی : فیفا کے فیصلے کیخلاف کینیڈین فٹبال حکام کی اپیل مسترد

حریف ٹیم کی جاسوسی : فیفا کے فیصلے کیخلاف کینیڈین فٹبال حکام کی اپیل مسترد

پیرس (سپورٹس ڈیسک )کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے حریف ٹیم کی جاسوسی کے معاملے پر فیفا کے فیصلے کے خلاف کینیڈین فٹبال حکام کی اپیل کو مسترد کر دیا۔

فیفا نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کی تیاریوں کی جاسوسی کیلئے ڈرون استعمال کرنے پر اولمپکس ویمنز فٹبال ایونٹ میں کینیڈا کی ٹیم کے 6 پوائنٹس کاٹے اورکینیڈین فٹبال ایسوسی ایشن پر 2 لاکھ سوئس فرینک (2 لاکھ 26 ہزار 346 امریکی ڈالرز) کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ کینیڈا نے فیفا کے فیصلے کیخلاف سی اے ایس میں اپیل کی تھی۔اپیل میں کینیڈین فٹبال حکام نے پوائنٹس کی کٹوتی منسوخ یا سزا میں نرمی چاہی تھی۔ تاہم کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے سماعت کے بعد کینیڈا کی اپیل کو مسترد کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں