اولمپکس:چین نے خواتین کی 20کلو میٹر واک ریس میں طلائی تمغہ جیت لیا

 اولمپکس:چین نے خواتین کی 20کلو میٹر واک ریس میں طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک )چین کی ریس واکر یانگ جیا نے پیرس اولمپک گیمز2024،میں خواتین کی 20کلومیٹر واک ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔۔۔

ہسپانوی ریس واکر ماریہ پیریز نے اس مقابلے میں چاندی اور آسٹریلین ریس واکر جمائما مونٹاگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ادھر مردوں کی 20کلومیٹر واک ریس میں ایکواڈور کے برائن ڈینیئل پنٹاڈونے مطلوبہ فاصلہ ایک گھنٹہ 18 منٹس اور 55سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ برازیل کے کائیوڈی سینا بونفیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ہسپانوی ایتھلیٹ الوارو مارٹن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں