پہلاون ڈے :پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو ہرادیا

پہلاون ڈے :پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو ہرادیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان شاہینز نے 184 رنز کا ہدف 28ویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ حسیب اللّٰہ 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔۔

عثمان خان نے 73 رنز سکور کیے ۔بنگلادیش اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 38 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش اے کے سیف حسن نے 58 رنز سکور کیے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 28 اگست کو اور تیسرا 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں