پیرالمپکس میں شرکت کیلئے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ

پیرالمپکس میں شرکت کیلئے پاکستان  کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فرانس کے شہر پیرس میں اب پیرا لمپکس کا میلہ سجنے جارہاہے جس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی۔پاکستان کی نمائندگی حیدرعلی کریں گے ۔

پیرا لمپکس کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی اپنے کوچ اکبرعلی کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوئے ۔ڈسکس تھرو میں حیدرعلی چھ ستمبر کو ایکشن میں ہوں گے ۔ پیرا لمپکس میں ایک سو ستر ممالک کے چار ہزار سے زیادہ اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھیلوں میں مختلف جسمانی کمزوریاں رکھنے والے اتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتاہے ،حیدرعلی ایف سینتیس کیٹیگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں شریک ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں