رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر شکیب الحسن کومیچ فیس کا10فیصدجرمانہ

رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر شکیب  الحسن کومیچ فیس کا10فیصدجرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) محمد رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی نے شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔

آئی سی سی نے شکیب الحسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے ۔راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن شکیب الحسن نے پاکستان کی دوسری اننگز کے 33 ویں اوور میں بیٹنگ کیلئے کریز پر موجود محمد رضوان کی طرف گیند پھینکی تھی،محمد رضوان بیٹنگ کیلئے تیار ہونے میں کافی وقت لے رہے تھے جس پر بولنگ کرانے والے شکیب الحسن نے غصے میں آکر گیند رضوان کی طرف پھینکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں