12سے 29ستمبر تک چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کااعلان

12سے 29ستمبر تک چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کااعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل د یدی یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔۔

 جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے ۔50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان کی ٹیموں اور 15 رکنی سکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا جبکہ باقی تمام میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں