PFFکے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

PFFکے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔۔

ان افراد پر پی ایف ایف ہاؤس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔پابندی کا شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر بھی شامل ہیں۔شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے جبکہ محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللّٰہ بھی تاحیات فٹبال سے آؤٹ ہیں،عزیز اللّٰہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں