شیرفین ردرفورڈ کیریبین پریمیئر لیگ سے دستبردار
جمیکا (سپورٹس ڈیسک )کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے شیرفین ردرفورڈ ذاتی وجوہات کے باعث سی پی ایل کے آئندہ میچز سے دستبردار ہوگئے ۔
26 سالہ شیرفین ردرفورڈ کی عدم دستیابی نے سی پی ایل 2024 میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز انٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلاتھا۔