چیمپئنزز ٹرافی آئی سی سی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن

 چیمپئنزز ٹرافی  آئی سی سی   سکیورٹی انتظامات  سے  مطمئن

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی وفدنے چیمپئنز ز ٹرافی کیلئے سکیورٹی انتظامات کوتسلی بخش قراردیدیاجبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیدیمز کے اپ گریڈیشن کی بروقت تکمیل کی یقینی دہانی کرادی۔

پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی نے اسلام اباد میں ملاقات کی، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ تمام سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ، اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہونگے ۔ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔وفد میں آئی سی سی کی سینئرمنیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹیمنیجرڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے ۔آئی سی سی وفدآج قذافی سٹیڈیم لاہورکادورہ کریگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں