پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے ملتان ٹیسٹ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے  درمیان ہونیوالے ملتان ٹیسٹ  کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور انگلینڈ کے ملتان ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔

سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق ملتان ٹیسٹ میچ میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی دیں گے ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی شامل ہوں گے ۔ تمام اہم مقامات اور سٹیڈیم کے گرد و نواح میں بڑا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔سی پی او کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم آنے والوں کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں گاڑیوں کی پارکنگ ہوگی، شائقین کو سٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں