کوہلی سے موازنہ بے معنی، بابر کو ڈراپ کیاجائے :ظہیر عباس

کوہلی سے موازنہ بے معنی، بابر کو ڈراپ کیاجائے :ظہیر عباس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو کی 100 ویں قسط کے دوران ظہیر عباس نے بابراعظم کی کارکردگی پربات کی اور کہا بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے ’ ۔ایشین بریڈمین نے کہا کہ بابر ہمارے اہم بیٹسمین ہیں لیکن اگر وہ آؤٹ آف فارم ہیں انہیں ٹیم سے بھی باہر نکال دینا چاہیے ’۔ ویرات اور بابر کا موازنہ بے معنی ہے ، ویرات ہر میچ میں رنز کرتے ہیں جبکہ بابر ہر میچ میں رنز نہیں کرتے تو آپ دونوں کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں’؟،واضح رہے کہ خراب کارکردگی کے باعث بابر اعظم کئی سالوں میں پہلی دفعہ ٹاپ10 بیٹرز کی رینکنگ سے بھی باہر ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں