پاکستان میں بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ ، بھار ت نے اپنی ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوگا، بھارتی سکواڈ کو بھارتی وزارت کھیل نے این او سی جاری نہیں کیا ۔۔۔
ایونٹ کا آغاز 22نومبر سے پاکستان ہوگا۔چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن انڈیا کا کہنا ہے کہ امید ہے بھارتی حکومت این اوسی جاری کردے گی، پاکستان میں ملک کی نمائندگی کرنا تمام کھلاڑیوں کیلئے ایک اچھا موقع ہے ۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔