پاکستان ویمن فٹسال ٹیم ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لے گی

پاکستان ویمن فٹسال ٹیم ایشین کپ  کوالیفائر میں حصہ لے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن فٹسال ٹیم اگلے سال ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لے گی۔ جنوری میں ہونے والے کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔

ایشین کوالیفائر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ گروپ بی کے کوالیفائرز کی میزبانی انڈونیشیا کرے گا جبکہ میزبان ملک کے علاوہ ہانگ کانگ اور کرغیزستان بھی اس میں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم 11 جنوری کو ہانگ کانگ، 13 جنوری کو کرغزستان اور 17 جنوری کو انڈونیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ پاک بھارت میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔چار گروپ کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں، ایک تیسری بہترین ٹیم کے ساتھ چین میں مئی میں ہونے والے ایشین کپ میں حصہ لیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں