انگلینڈ کا 823سے 144رنزکا سفر بارمی آرمی پچ چیک کرنے پہنچ گئی

انگلینڈ کا 823سے 144رنزکا سفر  بارمی آرمی پچ چیک کرنے پہنچ گئی

ملتان (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 823سے 144رنز کے سفر نے بارمی آرمی کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی پچ پرآنے کیلئے مجبور کردیا۔

 ملتان سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ نے جس پچ پر ریکارڈ 823 رنز بنائے تھے گزشتہ روز اسی وکٹ پر 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،وکٹ کے اس روئیے نے انگلینڈ سے آئی کرکٹ تماشائیوں کے گروپ بارمی آرمی کو ششدر کردیااور وہ اس کو ایک عجوبہ قراردیتے رہے ،بارمی آرمی کے ارکان نے گزشتہ روز پچ پرآکر معائنہ کیااور کف افسوس ملتے ہوئے تصاویربنوائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں