گرلز سپورٹس کارنیوال پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع

 گرلز سپورٹس کارنیوال پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے تین روزہ گرلز سپورٹس کارنیوال کا رنگارنگ میلا پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔

 اس کارنیوال کا مقصد ملک بھر کی نوجوان خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے ۔ ملک بھر سے چار ہزار خواتین نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس ، باسکٹ بال ، فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن اور ٹینس شامل ہیں۔وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی نے اس کارنیوال کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کھیلوں کے ذریعے لڑکیوں کو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔کارنیوال میں اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سمیت ملک بھر سے خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے والی بال میچ کی بال پھینک کر اس تقریب کا افتتاح کیا اورکہا کہ ایسے کارنیوال کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور انہیں کھیلوں کے ذریعے اپنے شوق کی پیروی کرنے کی ترغیب اور سہولت فراہم ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں