نڈال کو ریٹائرمنٹ سے قبل جوکووچ کیخلاف آخری مقابلے میں شکست
ریاض(اسپورٹس ڈیسک )سپین کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال کو ریٹائرمنٹ سے قبل سعودی عرب میں دی سکس کنگز سلیم میں سربیا کے سٹار نوواک جوکوچ کے خلاف آخری پروفیشنل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سعودی عرب میں دی سکس کنگز سلیم مقابلے میں تیسرے نمبر کے لیے کھیلے گئے میچ میں جوکووچ نے رافیل نڈال کو 2-6، 6-7(5-7) سے شکست دی۔نڈال نے جوکووچ کے خلاف پروفیشنل کھلاڑی کی حیثیت میں آخری میچ کے بعد کہا کہ وہ آج جس طرح کے کھلاڑی ہیں وہ نہیں رہیں گے ۔ٹینس کورٹ میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان تمام لمحات کے لیے میں مشکور ہوں جو ہم نے کیریئر کے دوران کورٹ میں مقابلوں میں گزارے اور ہم نے ایک شان دار حریف کے طور پر ٹینس کھیلا۔