انٹر ورسٹی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

 انٹر ورسٹی ویمن کرکٹ  چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر ورسٹی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے چار مختلف وینیوز پر جاری ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کھیلے گئے میچ میں گورنمنٹ صادق آباد کالج ویمن یونیورسٹی نے سپیریئر یونیورسٹی کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنجاب یونیورسٹی نے سیالکوٹ یونیورسٹی کو، یو ایم ٹی نے مردان یونیورسٹی کو، کنئیرڈ کالج نے جی سی یو لاہور ، جبکہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کو ہرا دیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے صادق ویمن یونیورسٹی کوکنیئرڈ کالج نے یونیورسٹی آف لاہور کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں