ایفرو ایشیا کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا ایک ساتھ نظر آنے کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، جس کے بعد اب پاک بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے ۔۔
کہ ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے ۔ ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے بات چیت کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے ۔ ایفرو ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیا الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ ایفرو ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2009 میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا تھا۔