حارث رؤف 39میچز میں 77وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک )دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اوروہ کیرئیر کے ابتدائی 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بالر بن گئے ۔۔
انہوں نے سپنر ثقلین مشتاق اور اپنے ساتھی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کیں تھی۔دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی ہیں اور عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔نیپالی سپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈے میں 93 اور افغانستان کے راشد خان نے 90 جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو نے 77 وکٹیں حاصل کیں تاہم یہ تنیوں سپنرز ہیں۔