موقف پر قائم ، پاکستان کھیلنے نہیں جائیں گے :بھارتی بورڈ
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث ہماری ٹیم دورہ نہیں کرے گی۔
بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر راجیو شکلا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے ، ہندوستانی حکومت ہمیں ہدایت دے گی تو ہی جاسکتے ہیں لیکن انکار پر ہم نے آئی سی سی کو جواب دے دیا ہے ۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات 2008 سے کشیدہ ہیں تاہم 2012-13میں پاکستان نے بھارت کیخلاف دو طرفہ سیریز کیلئے ہندوستان کا رخ کیا تھا۔ بعدازاں ٹی20 ورلڈکپ 2016 اور ورلڈکپ 2023 کیلئے بھی گیا۔تاہم 2008 کے ایشیاکپ کے بعد سے بھارتی ٹیم نے سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔