چیمپئنز ٹرافی کو ناکام بنانے کا منصوبہ بھارتی کرکٹ بورڈ پیسہ پھینکنے لگا

چیمپئنز ٹرافی کو ناکام بنانے کا منصوبہ  بھارتی کرکٹ بورڈ پیسہ پھینکنے لگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی چال چل دی جس کے تحت ایونٹ میں شریک ممالک کو لاکھوں ڈالرز کی پیش کش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شریک ممالک کے بورڈز کو اپنی آمدن میں سے بھاری رقم دینے کی پیش کش کی ہے تاکہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر قائل کیا جاسکے یا پھر میچز کو بھارت منتقل کروایا جائے ۔ ٹرافی میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی کہ چیمپئنزٹرافی کی آمدن میں سے انڈین بورڈ دیگر ممالک کے بورڈز کو اپنے ساتھ منافع میں شریک کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں