پرتھ ٹیسٹ : بھارت کی آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست

پرتھ  ٹیسٹ  : بھارت کی   آسٹریلیا   کو  295 رنز  سے  شکست

پرتھ (سپورٹس ڈیسک )پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کی بڑی شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پرتھ میں کھیلے گئے۔۔

 پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم میزبان ٹیم 104 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں کینگروز بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی، 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ، ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے ۔بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ، محمد سراج نے میچ میں 5 اور ہرشت رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گری تھیں، جس سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجائے گا لیکن بھارتی بیٹرزنے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ناقدین کو خاموش کردیا۔534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر صرف 12 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھیں، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور ناتھن میکسوینی دونوں اننگز میں ناکام رہے ۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میکسوینی صفر، عثمان خواجہ 4، پیٹ کمنز 2، مارنس لبوشین 3، اسٹیو اسمتھ 17، ٹریوس ہیڈ 89، مچل مارش 47، الیکس کیری 36، مچل اسٹارک 12 اور ناتھن لیون صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں