کوہلی کے آسان کیچ چھوڑنے پر کپتان بمراہ ناراضی کے بجائے مسکرا دئیے

کوہلی کے آسان کیچ چھوڑنے پر کپتان  بمراہ ناراضی کے بجائے مسکرا دئیے

پرتھ (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے مارنس لیبوشین کا آسان کیچ چھوڑ دیا، جس ہر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا۔

جسپریت بمراہ نے کینگروز کے خلاف نہ صرف اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے رویے سے بھی لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کیا ہے ، جب آسٹریلین ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو کوہلی نے بمراہ کی بال پر لیبوشین کا کیچ چھوڑ دیا۔بمراہ نے ویرا کے کیچ چھوڑنے پر غیرمعمولی ری ایکشن دیا ۔ ہلکا سا مسکرا دیئے اور پھر سے بولنگ اینڈ کی طرف بڑھ گئے ۔ 

ان کے اس برتاؤ کی تعریف آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں