ابوظہبی ٹی 10،اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کارل کرو نے ٹیم کی لچک کو سراہا

ابوظہبی ٹی 10،اسٹرائیکرز کے ہیڈ  کوچ کارل کرو نے ٹیم کی لچک کو سراہا

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )ابوظہبی کے ٹی 10 میچ میں دو مرتبہ کی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے نیویارک سٹرائیکرز کو امتحان میں ڈال دیا۔ چیلنجنگ ہدف کے باوجود ہیڈ کوچ کارل کرو نے اپنی ٹیم کی لچک کو سراہا ۔۔

اور ٹورنامنٹ کی تیز رفتار نوعیت میں تیزی سے ڈھلنے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔ اگرچہ ہدف مشکل ثابت ہوا لیکن سٹرائیکرزکے بولنگ یونٹ خاص طور پر اسٹار ٹیلنٹ ماتھیشا پتھیرانا نے اننگز کے اختتامی مراحل میں قابل ذکر مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کیا، ۔

میچ پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ کارل کرو نے بھی کنڈیشنز اور پچ کا اعتراف کیا جس نے دکن گلیڈی ایٹرز کو فائدہ پہنچایا‘‘کنڈیشنز اور پچ واقعی بہت اچھا کھیلا،جب ان کا دن ہوتا ہے تو انہیں روکنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں