ٹی 20بلائنڈورلڈکپ:پاکستان کی افغانستان کوشکست ،سیمی فائنلز لائن اپ مکمل
ملتان (سپورٹس ڈیسک ) چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال نے لاسٹ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنلز میں پاکستان کا مقابلہ نیپال جبکہ بنگلہ دیش کا سری لنکا سے ہوگا۔
گروپ میچز کے آخری مرحلے میں کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی سمیٹتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف 10وکٹوں سے فتح کے ساتھ دوسری، سری لنکا نے تیسری اور نیپال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے ۔