پاک زمبابوے پہلاٹی 20آج ،قومی پلیئنگ الیون کااعلان
بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریزکاپہلاٹی 20میچ آج سہ پہر 4بجے کھیلاجائیگا۔۔
جس کیلئے پلیئنگ الیون کااعلان کردیاگیاہے ،جس میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیربن یوسف ، عثمان خان طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی ، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں ۔دوسری طرف قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغانے بلاوائیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے ، ہدف ون ڈے کی طرح یہ سیریز بھی جتنا ہے ۔ اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے ، ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے ، سکواڈ میں ہمارے پاس اچھے سپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ نوجوان کرکٹرز ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر کے آئے ہیں انہیں موقع دینا بنتا ہے ، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، چاہتے ہیں نوجوان کھیلیں اور انجوائے کریں۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھی ہے وہ خطرناک ثابت ہوتی ہے ، میزبان ٹیم کے پاس میچ ونر ہیں ہم ان پر قابو پانے کی کوشش کرینگے ۔