ہملٹن ٹیسٹ، انگلینڈ کو کامیابی کیلئے 658 رنز کا ہدف
ہملٹن (سپورٹس ڈیسک)کین ولیمسن کی شاندار سنچری ،ویل ینگ اورڈیرل مچل کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 453 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔
اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 658 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ،کین ولیمسن 156رنز ،ویل ینگ اورڈیرل مچل مساوی بالترتیب 60،60رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے تین، شعیب بشیر اور بین سٹوکس نے دو، دو جبکہ میتھیو پوٹس ،گس اٹکنسن اور جو روٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنالئے تھے اور اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 640 رنز درکار تھے جبکہ نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جیکب بیتھل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ۔