برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں 445 رنز

برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں 445 رنز

برسبین (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔۔

۔میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث 34 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ٹراوس ہیڈ 152 ، سٹیون سمتھ 101 اور ایلکس کیری 70رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔بھارت کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ نے 6،محمد سراج نے 2 جبکہ آکاش دیپ اور نتیش کمار ریڈی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔ بارش سے متاثر تیسرے روز خراب روشنی کے باعث جب کھیل ختم کیا گیا تو بھارت کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لئے تھے ، لوکیش راہول 33رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، یشسوی جیسوال 4، شبمان گل 1،ویرات کوہلی 3اورریشبھ پنت 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں