قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں 351میڈلز کے فیصلے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں اب تک مجموعی طور پر 351 میڈلز کے فیصلے ہوچکے ہیں، جن میں 102 گولڈ، 102 سلور اور147برونز میڈلز شامل ہیں۔ پنجاب نے مجموعی طور پر126 میڈلز جیتے۔۔
جن میں 62 گولڈ، 41 سلوراور 23 برانز میڈلز شامل ہیں۔خیبرپختونخوا نے 60 میڈلز حاصل کیے ، جن میں 11گولڈ،23 سلور اور 26 برونز میڈلز شامل ہیں۔سندھ کی ٹیم نے 46 میڈلز جیتے ، جن میں 11 گولڈ، 15سلور اور 20 برانز میڈلز شامل ہیں۔ بلوچستان نے 45 میڈلز حاصل کیے ، جن میں 12 گولڈ، 10 سلور اور 23 برانز میڈلز شامل ہیں۔ اسلام آباد نے مجموعی طور پر 40 میڈلز جیتے ، جن میں 5گولڈ، 6 سلور اور29 برانز میڈلز شامل ہیں۔آزاد جموں و کشمیر نے 22 میڈلز حاصل کیے ، جن میں 1گولڈ، 5 سلور اور 16 برانز میڈلز شامل ہیں۔گلگت بلتستان نے 12 میڈلز جیتے ، جن میں 2 گولڈ اور 10 برانز میڈلز شامل ہیں۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈیاسرپیرزادہ نے کہا کہ گیمز کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور شائقین کی دلچسپی بھی دیدنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیمز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کر رہے ہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔