نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دیدی

ہملٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میچ میں 423 رنز سے ہرا دیا، کیویز کی جانب سے ملنے والے 658 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔۔

تین میچوں کی سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی ،نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرمیچ کے جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ سڈن پارک،ہملٹن کے مقام پرجاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 18 رنز 2کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیکب بیتھل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ،جیکب بیتھل اور جو روٹ نے مل کر تیسری وکٹ پر 104 قیمتی رنز بنائے ۔جوروٹ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔ہیری بروک 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والے 658 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دے دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں