عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر سرفرازاحمد کا جذباتی پیغام

عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر سرفرازاحمد کا جذباتی پیغام

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سرفرازاحمد نے لکھا کہ "میڈی(عماد) اور میں انڈر-19 ورلڈکپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں بانٹ رہے ہیں۔ چیمپیئن بولر اور چیمپیئن کھلاڑی، میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں آپ کا عالمی معیار کا جادو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو ۔واضح رہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر سرفراز احمد کی زیر قیادت 2017 میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں