چیمپئنزکپ:مارخورزاورلائنزآج کوالیفائر میچ میں مدمقابل

چیمپئنزکپ:مارخورزاورلائنزآج کوالیفائر میچ میں مدمقابل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بحریہ ٹائون چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ کا کوالیفائر میچ آج یوایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔۔۔

 جیتنے والی ٹیم 25دسمبر کو الائیڈ بینک سٹالینزکے خلاف فائنل کھیلے گی۔ واضح رہے کہ الائیڈ بینک سٹالینز کی ٹیم پہلے ہی بحریہ ٹائون چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی یو ایم ٹی مارخورز اور تیسرے نمبر پر آنے والی نورپور لائنز آج کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی، آج کی فاتح ٹیم دوسری فائنلسٹ ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں