اے آئی ٹیکنالوجی نے رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کروادی
جدہ (سپورٹس ڈیسک )اے آئی ٹیکنالوجی نے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ مقدس مقامات زیارت کروادی۔
سعودی فٹبال کلب النصر کے معروف فٹبالر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے سعودی عرب کی انتہائی مقدس مقام کی زیارت کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کرتے دکھایا گیا ہے جس پر کئی صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ کچھ نے تصویر کو حقیقت کے قریب تر قرار دیا ہے ۔یہ تصاویر النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کے بیان کے بعد وائرل ہوئی ہیں جس میں انکا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔