ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہتر کارکردگی دکھائیگی :جنوبی افریقن کوچ
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے وائٹ بال کوچ راب والٹر پُرامید ہیں کہ گھر میں پہلی بار ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کے بعد ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہتر کارکردگی کے لیے راہ نکال لے گی۔
پاکستان کے خلاف 0-3 کی شکست کے بعد راب والٹرنے کہاکہ دو طرفہ سیریز اس بات کا تعین نہیں کرتی کہ کوئی بھی ٹیم بڑے ٹورنامنٹ میں کیسا پرفارم کر سکتی ہے ۔ وہ جانتے ہیں جب عالمی مقابلوں کی بات آئے گی تو ان کھلاڑیوں کی کارکردگی چمک اٹھے گی۔ یہ کھلاڑی ایونٹس میں ذمہ داری اٹھاتے ہیں اور بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ ہم نے گزشتہ دو ورلڈ کپ میں دیکھا ہے ۔