پی سی بی پرتنقیدنہیں کی ، میرے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا:فخرزمان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردیدکرتے ہوئے۔
کہاکہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں تھی۔ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے پی سی بی سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔