چیمپئنزکپ :فائنل میں آج سٹالینزاورمارخوررزمدمقابل
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل آج اے بی ایل سٹالینز اور یوایم ٹی مارخورز کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔
فائنل میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز اے بی ایل سٹالینز کے کپتان محمد حارث اور یوایم ٹی مارخورز کے کپتان افتخار احمد نے ٹرافی کی رونمائی کی۔