ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19سال  بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ ویسٹ انڈین ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی سٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا ۔

 ویسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں