اوپن پولو چیمپئن شپ کے پہلے روز تین میچز کافیصلہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام13 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی چیتا کے پہلے روز تین اہم میچزکافیصلہ ہوا۔
پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے آئی ایس /ایس کیو/پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ کا فیصلہ سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ہوا،جب ریجاس /باڑیز کی ٹیم نے پی اے ایف کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا۔ آج مزیدتین اہم میچز کھیلے جائیں گے ۔