سارک سنوکر،محمد آصف ہم وطن نسیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سارک سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی سابق عالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر کو3-5 سے مات دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر دیں۔ فائنل میں جمعے کو محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا۔