سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ، بھارتی میڈیا کاپھر واویلا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)نیشنل سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان میں سٹیڈیمز اپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں ہیں بھارتی بورڈ کے میڈیا نے خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ 12 فروری تک اسٹیڈیمز مکمل تیار نہ ہوئے تو ایونٹ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب پی سی بی حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرے گا اور کسی جھوٹی افواہ پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔بورڈ کے اعلی اہلکار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کچھ لوگ پروپیگنڈا پھیلا کر سوشل میڈیا پر پاکستان کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان 1996 کے بعد پہلی بار کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔