ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ آج سے شروع

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ آج سے شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ آج (جمعہ )25اپریل سے شروع ہوگا جس میں 110ضلعی/زونل ٹیمیں ملک بھر میں 264میچوں میں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ 50اوورز کے ریڈ بال میچز پر مشتمل ہوگا۔

ایونٹ میں 1,600سے زائد انڈر 19کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ ویز ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے ۔ ٹورنامنٹ 25اپریل کو ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے )، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ میں شروع ہوگا۔باقی چھ ریجنز بشمول کوئٹہ، فاٹا، راولپنڈی، فیصل آباد، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ بالترتیب 26، 29اپریل، 2، 5، 10، 15مئی کو شروع ہوگا۔فیصل آباد، فاٹا، کوئٹہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ ریجنز کی ضلعی ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر ریجن کے فاتح کا تعین ہر پول کی سرفہرست ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے ذریعے کیا جائے گا۔ بقیہ 11ریجنز میں ہر ریجن میں ٹیبل پر سرفہرست ضلعی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں