دوسراون ڈے :بنگلہ دیش نے سری لنکاکو16رنزسے ہرادیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکاکو16رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریز برابرکردی۔
کولمبومیں کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248رنزبنائے ،ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 48.5اوورزمیں 232رنزپرہی ہمت ہارگئی۔بنگلہ دیشی باؤلرتنویراسلام نے 39رنزدیکر 5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اورمین آف دی میچ قرارپائے ۔