کرسٹیانو رونالڈو نے جلد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
لزبن (سپورٹس ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔۔۔
، برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔انٹرویو کے دوران جَلد ریٹائرمنٹ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہوگا کیونکہ فٹبال سے ملنے والی خوشی جیسی کوئی چیز نہیں تاہم ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے اور ایک اختتام بھی، میں اپنے لیے ، اپنے خاندان کے لیے اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت چاہتا ہوں۔