ورلڈ سنوکر، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری کامیابی
منامہ (سپورٹس ڈیسک)آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کیخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی۔